ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 2 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 907 ہوگئی۔
کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 2 مریض انتقال کرگئے جب کہ 358 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 93 ہزار 440 ہوگئی۔
ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 674 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 54 ہزار 859 مریض صحت یاب ہوچکے۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 890 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 764 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 658 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 66 ہزار 468 مریض صحت یاب ہوئے۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 380 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 594 ہے۔ صوبے میں 13 ہزار 61 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 28 ہزار 725 مریض صحت یاب ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 88 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 629 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 916 اموات اور 1 لاکھ 74 ہزار 543 مریض صحت یاب ہوئے۔
اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 354 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 266 ہے۔ اسلام آباد میں 964 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 7 ہزار 124 مریض صحت یاب ہوئے۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 651 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 50 ہے۔ آزاد کشمیر میں 746 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 855 مریض صحت یاب ہوئے۔
بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 614 جب کہ فعال کیسز کی 91 ہے۔ صوبے میں 363 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 160 مریض صحت یاب ہوئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 429 جب کہ فعال کیسز 14 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 229 مریض صحت یاب ہوئے۔

