ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں افغان صورت حال اور قومی سلامتی کے دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزرا شریک ہوں گے۔

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور معید یوسف شرکت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں