English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائداعظم ٹرافی فائنل: پہلی اننگز میں سبقت کے لیے ناردرن کو مزید 190 رنز درکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں ناردرن نے خیبر پختونوخواہ کے 374 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنالیے۔گلابی گیند سے کھیلے جانے والے 5روزہ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر ناردرن کے سرمد بھٹی 39 اور فیضان ریاض ایک کے انفرادی اسکور پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ 375 رنز کے تعاقب میں ناردرن کے نوجوان بیٹرز حیدر علی اور محمد حریرہ نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کا آغاز اور اپنی ٹیم کے لیے 100 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی۔ حیدر علی 131 گیندوں پر 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. ان کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے. محمد حریرہ 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ان دونوں کھلاڑیوں کو ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھائی۔ ناردرن کے آؤٹ ہونے والے تیسرے بیٹر کپتان عمر امین تھے وہ 4 کے انفرادی اسکور پر ثمین گل کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ اس سے قبل دفاعی چیمپئن خیبر پختونوخواہ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 374 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی. افتخار احمد کے 102 اور کامران غلام کے 72 رنز کے بعد آصف آفریدی کے پی کے وہ تیسرے بیٹر تھے جو 50 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہے. وہ 6 چوکوں اور ایک چھکے کی بدولت 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ریحان آفریدی 31، ساجد خان 22 اور وسیم جونیئر نے 21 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔ ناردرن کے مبصر خان نے 52 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔. وقاص احمد نے 3 جبکہ محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے