English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ میں سی آئی بی جی واریرزاورآڈٹ اسپارٹنس کی فتح

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پہلامیچ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گرائونڈ پرکھیلاگیا۔جس میں سی آئی بی جی واریرزنے ویسٹ ریجن کو 28 رنز سے شکست فاش کیا ۔ اسپورٹس اینڈ ایونٹ مینجر انورفارقی نے ایس طارق علی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیااس موقع پر محمد جاوید، عمر ان بلوچ اور دیگر موجود تھے ۔سی آئی بی جی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 14 ویں اوور میں 97 رنز بناکرپولین کا راستہ لیا ۔ اسرار خان کی عمدہ بولنگ 14 رنزپر 5 کھلاڑیوں کو عمادالسلام قادری نے 22 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں آئوٹ کیا ۔جواب میں ویسٹ ریجن کے کھلاڑی بھی 10 ویں اوورز میں 69 رنز بناکر ڈھیرہوگئی۔کو ئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر اسکورنہ کرسکا۔ایس طارق علی نے 15 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔دوسرا میچ جو یوبی ایل اسپورٹس کمپلکس میں کھیلاگیا۔جس میںآڈٹ اسپارٹنس نے آئی یف آئی آر جی کو 8 وکٹوں سے شکست دی عثمان اظہر مین آف دی میچ قرار پائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے