English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق حکومتوں میں اعلانات کیے عملاً کچھ نہیں کیا‘ عثمان بزدار

لاہور ( نمائندہ جسارت) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں ہائرایجوکیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا- صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے ہائر ایجوکیشن سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا-وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت منصوبوں کے اعلان تو کرتی گئی لیکن عملی طورپرکوئی کام نہیں کیا۔ لاہورنالج پارک کا منصوبہ بھی ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 10سال تک اس منصوبے پر عملی طورپرکوئی کام نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے لاہور ٹیکنو پولیس کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا ہے ۔بین الاقوامی یونیورسٹیاں یہاںاپنے کیمپس قائم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ ٹیکنالوجی اورسٹیٹ آف دی آرٹ پراڈکٹس کی ریسرچ پر توجہ دی جائے گی۔نوجوانوں کو کاروباری تربیت اورمواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروبار کیلیے فنڈز بھی دیے جائیں گے۔لاہور ٹیکنو پولیس کوا سپیشل ٹیکنالوجی زون ایکٹ (STZA)کے تحت تمام مراعات حاصل ہوں گی اور 10سال کے لیے ٹیکس کی چھوٹ بھی ملے گی۔ وفد میں چیئرمین نالج پارک جمال انصاری، چیف ایگزیکٹو آفیسر ریپڈ سلیکون نوید شیروانی،وائس چانسلرآئی ٹی یونیورسٹی سرفراز خورشیداورمحمد ہمایوں قیوم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے