کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی میں عسکری پارک کو فوج سے لے کر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی تحویل میں دینے اور وہاں قائم شادی ہال اور دکانیں مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں عسکری پارک میں کمرشل سرگرمیوں اور شادی ہال بنانے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں دفاعی ادارے کی رپورٹ پیش کی گئی ۔
وکیل نے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ پارک میں بنائے گئےشادی ہالز بند کردیے گئےہیں، دفاعی ادارے کو معاہدے کے تحت پارک دیا گیا تھا، جب بھی حکومت مانگیں گی ہم واپس کردیں گے، جس پر جسٹس کا کہنا تھا کہ اب جس کی زمین ہے اس کو واپس کردی جائے۔

