ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دُھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق،5 زخمی

فیصل آباد: دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق سمندری کے علاقے رجانہ روڈ پر تیز رفتار کار دھند کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کے درمیان ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 11 سالہ لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کے شکار زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب تاندلیانوالہ میں موٹرسائیکل سوار دھند کے باعث گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں