English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر پانچ سال قید کے بعد رہا

القمر

 سیئول: جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر پارک گیئون ہائیکو کرپشن کے الزامات میں    پانچ سال قید کے بعد رہا کردیا گیا۔غیر ملکی   خبر رساں ادارے کے  مطابق جنوبی کوریا کی سابق خاتون صدر پارک گوئن کو کرپشن کے الزامات میں جیل بھیجا گیا تھا جنہیں تقریباً 5 سال سزا کاٹنے کے بعد جمعے کے روز رہائی ملی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارک کی رہائی کے بعد جنوبی کوریا میں مارچ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ان کے حصہ لینے سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔  69 سالہ پارک جنوبی کوریا کی پہلی جمہوری منتخب رہنما تھیں جن کا کرپشن کے الزامات پر مواخذہ کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت نے گزشتہ سال سابق صدر پر الزامات ثابت ہونے پر ان کی 20 سال کی سزا کو برقرار رکھا تھا تاہم گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے صدر نے ان کو خراب صحت کی بنیاد پر خصوصی معافی دینے کا اعلان کیا تھا۔   سابق صدر کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق فوجی حکمران کی بیٹی کو عوامی تشویش پر معافی دی گئی ہے اور اس حوالے سے مشکل فیصلہ کرنے پر صدر کے شکر گزار ہیں 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے