English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی ایف کا سالانہ اجلاس ،کامیابیوں کو سراہا گیا

پی ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کے بعد شرکاء کا صدر فیڈریشن کے ساتھ گروپ فوٹو

اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کا سالانہ جنرل اجلاس اتوار کو پی ٹی ایف کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوا ، اجلاس میں پی ٹی ایف سے منسلک نمائندوں اور پی ٹی ایف انتظامیہ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شرکا نے آئی ٹی ایف آئینی کمیٹیوں اور آئی ٹی ایف کوچز کمیشن میں جگہ حاصل کرنے سمیت قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابیوں پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اور انکی ٹیم کو سراہا ۔ اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس پر عملدر آمد کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ۔ اجلاس میں چند نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں انفرا سٹر کچر کی اپ گریڈیشن ، کھلاڑیوں ، کوچز اور آفیشلز کی ترقی اور جونیئر کھلاڑیوں کی بہتری شامل ہے ۔ پی ٹی ایف کمپلیکس میں ویل چیئر ٹینس کا افتتاح بھی کیا گیا، اس موقع پرکونسل کے اراکین بھی موجود تھے ، ویل چیئر ٹینس کے معروف کھلاڑی آصف عباسی اور محمد خالد رحمانی نائب صدر ویل چیئر ٹینس نے پی ٹی ایف کے صدر سلیم سیف اللہ خان اور دیگرممبران کو ویل چیئر ٹینس کے فروغ اور اہمیت کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ پی ٹی ایف کے صدر نے محمد خالد رحمانی اور انکی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور انہیں تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے