English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرک انفو کی بہترین ٹیموں کا اعلان، بابراعظم کپتان مقرر

القمر

دبئی(جسارت نیوز)کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے 2021کی بہترین ٹیموں کا اعلان کر دیا۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شاہین آفریدی، حسن علی اور فواد عالم کے نام ان ٹیموں میں آئے ہیں۔ بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بنایا گیا ہے۔ٹیسٹ کی بہترین ٹیم میں بھارت کے روہت شرما اور سری لنکا کے دیموتھ کرونا رتنے بطور اوپنر شامل ہیں۔ مڈل آرڈر میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین اور پاکستان کے فواد عالم شامل ہیں۔انگلش کپتان جوروٹ کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ بھارت کے رشبھ پنت بطور مڈل آرڈر بیٹسمین اور روی چندرن آشوین بطور اسپنر شامل ہیں۔ فاسٹ بولرز میں پاکستان کے شاہین آفریدی اور حسن علی، انگلینڈ کے اولی رابنسن اور نیوزی لینڈ کے کائل جیمی سن شامل ہیں۔ون ڈے ٹیم کی قیادت پاکستان کے بابر اعظم کو سونپی گئی ہے۔ ٹیم میں آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ اور پاکستان کے فخر زمان اوپنر ہیں جب کہ جنوبی افریقہ کے وین ڈر سن ، بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔سری لنکن اسپنر وانندو ہسارنگا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ آئرلینڈ کے سیمی سنگھ اور جوش لٹل، سری لنکا کے دشمانتھا چمیرا اور بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان بطور فاسٹ بولر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت بھی بابر اعظم کو دی گئی ہے۔ ان کے علاوہ پاکستان کے بابر اعظم، انگلینڈ کے معین علی، آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، سری لنکا کے وانندو ہسارنگا، بھارت کے ہرشل پٹیل اور افغانستان کے راشد خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ پاکستان کے شاہین آفریدی اور بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے