ماونٹ منگنوئی (جسارت نیوز)نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 328 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی،جس کے جواب میں بنگلا دیش نے 2وکٹوں کے نقصان پر 175رنز بنالیے ہیں۔محمود الحسن 70جب کہ مومن الحق نے 8رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔بنگلا دیش کو نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلیے 153رنز درکار ہیں جب کہ ابھی اس کی 8وکٹیں باقی ہیں ۔ بے اوول میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف اپنی پہلی اننگز 258رنز 5کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی۔بنگلا دیش کے بولرز نے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو 328رنز پر آئوٹ کردیا۔بنگلادیش کی جانب سے شریف الاسلام اور مہدی حسین نے 3،3، مومن الحق نے 2جب کہ عبادت حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔328رنز کے جواب میں بنگلا دیشی اوپنرز نے احتیاط سے اننگز کا آغاز کیا، شادمان اسلام اور محمود الحسن جوئے نے 43رنز کا اوپنگ اسٹینڈ فراہم کیا۔شادما اسلام 22رنز بنا کر واگنر کے ہاتھوں کاٹ اینڈ بال ہوئے۔
