English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوڈان کے وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک مستعفی ہوگئے

خرطوم: سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ حمدوک نے فوج کے ساتھ متنازع معاہدے کے کچھ ہفتے بعد استعفی دے دیا۔

غیرملکی میڈٰیا کے مطابق ٹیلی ویژن پرخطاب میں سوڈانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کوتباہی سے روکنے کے لئے بھرپورکوشش کی لیکن جو کچھ کہا گیا ویسا نہیں کیا گیا۔ جمہوریت کی خاطراستعفی دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ اب ملک کے حالت سنبھالنے کے لئے کسی اور کوموقع ملنا چاہئیے۔

خیال رہے کہ سوڈانی فوج نے اکتوبر2021 میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد عبد اللہ حمدوک کو گھر میں نظر بند کر دیا تھا تاہم  نومبر میں فوج کے ساتھ ایک متنازعہ معاہدہ کے نتیجے میں انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔ سوڈان کے وزیر اعظم عبد اللہ حمدوک نے فوج کے ساتھ نومبر2021 میں متنازع  سیاسی معاہدہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے