English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیدرزلینڈ: لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج کرنے پر مظاہرین پر کتے چھوڑ دئیے  گئے

القمر

ایمسٹرڈیم:  نیدرزلینڈ میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے، ڈچ پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے ان پر کتے چھوڑ دئیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدرزلینڈ میں کورونا پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے ہزاروں مخالفین سڑکوں پر آ گئے، دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے مرکزی مقام پر جمع ہو کر احتجاج شروع کر دیا، جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے  کورونا کو میڈیا وائرس قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں سکون کے ساتھ جینے دیا جائے، کورونا کے علاوہ بھی دیگر بیماریاں ہیں ، جن پر عالمی اداروں کو توجہ دینی چاہیے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس میدان میں آ گئی اور احتجاج کرنے والوں پر کتے چھوڑ دیئے اور لاٹھی چارج بھی کیا، جس کے نتیجے میں کئی مظاہرین شدید زخمی ہوگئے، کئی مظاہرین کے شرکا کو گرفتاربھی کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں اومی کورون کے کیسز میں اضافہ ہورہاہے، نیدرزلینڈ میں اومی کرون کی لہر کے بعد 19دسمبر سے لاک ڈاؤن جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے