کھڈرو(نمائندہ جسارت) پریس کلب 2022 کے انتخابات،افتخار علی ہوندل صدر اور ممتازعلی جونیجو جنرل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق کھڈرو پریس کلب 2022 کے انتخابات ، پریس کلب کھڈرو کے سرپرست محمد ایوب جونیجو کی زیرِ نگرانی ہوئے، انتخابی کمیٹی میں محمد ایوب جونیجو ، اختر علی ماری ، مشتاق حسین نوری شامل تھے ۔ انتخابی کمیٹی نے مشاورت کے بعد 2022 کے لیے عہدیداران کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق افتخار علی ہوندل صدر،مشتاق حسین نوری نائب صدر، ممتاز علی جونیجو جنرل سیکرٹری،راشد خان پٹھان آفس سیکرٹری، منٹھار باگرانی خزانچی،امجد تالپور جوائنٹ سیکرٹری، جبکہ اخترعلی ماری چیئرمین ورکنگ کمیٹی اور ایاز علی جونیجو غلام مصطفی خلجی ممبرز ورکنگ کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا، پریس کلب کھڈرو کے ممبرز نے انتخابی کمیٹی کے فیصلے کو اتفاقِ رائے سے قبول کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداران کو مبارک پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران پریس کلب کے معاملات اور ممبرز کو احسن طریقے سے لے کر چلیں گے، جبکہ کھڈرو پریس کلب کے نومنتخب صدر و دیگر عہدیداران نے اپنے افتتاحی خطاب میں ممبرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پریس کلب کی اہمیت و احترام میں اضافے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
