ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت سندھ کا سیاہ قانون مسترد کرتے ہیں،ممتاز سہتو

ٹنڈوآدم(نمائندہ جسارت) ہم سندھ حکومت کے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے سیاہ قانون کو مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی سندھ ممتاز حسین سہتو نے جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کے جنرل سیکرٹری عبدالغفور انصاری سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی سے بلدیات کے حوالے سے جو کالا قانون پاس کرایا ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں اس قانون کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی 13سال سے سندھ کے شہری وسائل پر قابض ہے،مگر کراچی حیدرآباد سمیت شہری علاقوں کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، اس کے برعکس جماعت اسلامی کے ناظمین اور چیئرمینوں نے بے مثال ترقیاتی کام کروائے ۔عبدالستار افغانی، نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ اور عبدالستار غوری نے کراچی اور ٹنڈوآدم میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جماعت اسلامی نے ہر دور میں عوام کی بلا تفریق خدمت کی ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی جماعت اسلامی عوام کے شانہ بشانہ ہوگی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں ہونے والی حلقہ بندیوں پر ورک کرنے، اپنے جھنڈے اور اپنے نشان ترازو پر انتخاب میں بھر پور حصہ لینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر امیر شہر ٹنڈوآدم عبد الستار انصاری، جے آئی یوتھ کے رہنما فیصل غفور، محمد اسرار اور عبدالواحد انصاری بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں