English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص ،چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کا سلسلہ نہ تھم سکا

القمر

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کا سلسلہ نہ تھم سکا، نامعلوم مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے 2آئی فون اور ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاون پولیس اسٹیشن کے علاقے بھانسنگھ آباد سومرا پاڑے میں فرحان سومرو نامی نوجوان سے 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے مالیت کے 2 آئی فون چھین لیے اور مزاحمت پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے۔ مزکورہ تھانے کی حدود میں مصروف چاندنی چوک کے قریب عید گاہ سے 2 مسلح موٹر سائیکل ملزمان اسلحہ کے زور پر دو نوجوانوں عمر اور علی سے قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ سیٹلائٹ ٹاون تھانے کی حدود میں محتسب آفس کے قریب سے نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر دائود پٹھان سے نئی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، بروقت اطلاع کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار کر نے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ شہریوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد پر قابو پا کر شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے