English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلسطینیوں کے میزائل حملے ، اسرائیل بوکھلا گیا

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کے بعد فلسطینیوں کی مزاحمت سے اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہفتے اور اتوار کی شب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کی تھی۔ اس موقع پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض دشمن کے جنگی طیاروں کے خلاف سام 7 میزائلوں کا استعمال کیا۔ اس نوعیت کا میزائل طیاروں کو مار گرانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ میزائل ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سام 7 طرز کے 2 میزائل اسرائیلی ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں پر داغے گئے،جو جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر القادسیہ کیمپ پر بمباری کررہے تھے۔ سام 7 اسٹیریلا روسی ساختہ میزائل ہیں ۔ حجم کے اعتبار سے یہ ایک چھوٹا میزائل ہے جو14.5 انچ کے دھانے والی توپ کے ذریعے داغا جاتا ہے۔ یہ میزائل 2300 میٹر تک مار کرسکتا ہے۔ ادھر تل ابیب کے قریب 2راکٹوں کے گرنے والے پر صہیونی حکومت نے سخت ردعمل دیا ہے۔ وزیراعظم نفتالی بینیت نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے والا کوئی بھی فریق یا گروپ اس کے نتائج کا خود ذمے دارہے۔ اسرائیلی فضائیہ نے رات گئے خان یونس میں حماس کے راکٹ پروڈکشن کمپلیکس میں کئی اہداف پر حملہ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے