برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن علاقے زاؤرلینڈ کے شہر اِیزرلوہن میں نامعلوم افراد نے مقامی قبرستان میں مسلمانوں کے لیے مخصوص حصے میں 30قبروں کی توڑ پھوڑ کی اور کتبے بھی گرا دیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق مقامی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے کی جرمن شہر ہاگن میں وفاقی دفتر استغاثہ کی طرف سے چھان بین جاری ہے۔ ابتدائی طور پر نامعلوم ملزمان کا کوئی پتانہیں چل سکا۔
جرمنی: شرپسندوں کی مسلمانوں کے قبرستان میں توڑ پھوڑ
القمر
