لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایوارڈز کے لیے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔
حسن علی، فواد عالم اور محمد رضوان پرفارمنس آف دی ایئر کے لیے جبکہ ارشاد اقبال، اعظم خان، محمد وسیم اور شاہنواز دھانی ایمرجنگ کیٹگری کے لیے نامزد کیے گئے۔
بہترین ویمن کرکٹر کے لیے عالیہ ریاض، انعم امین، فاطمہ ثنا اور ندا ڈار کو نامزد کیا گیا ہے۔

