لاہور: سال 2021 میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی فوج کے مظالم میں اضافے کے خلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال 2021 میں مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی مظالم میں اضافہ ہو،مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں معصوم افراد کی غیر قانونی گرفتاریاں کی گئیں اور پابند سلاسل کیا گیا،گزشتہ سال درجنوں نہتے کشمیریوں کو شہید جبکہ کئی مسلمان خواتین کی بے حرمتی کی گئی اور ان کی عصمت کو تار تار کیا گیا،سال 2021 میں غیر انسانی لاک ڈائون کے ذریعے انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ شرمناک مظالم کے ساتھ جاری رہا۔

