English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی ایوارڈ 2021، مختل� کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2021 کے ایوارڈز کے لیے مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ کیٹیگریز میں میچ وننگ پرفارمنس آف دی ائر، ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائر، ون ڈے کرکٹر آف دی ائر، ویمنز کرکٹر آف دی ائر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر شامل ہیں۔میچ وننگ پرفارمنس آف دی ایئر کیٹگری کے لیے بیٹر فواد عالم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کو نامزد کیا گیا ہے۔حسن علی کو جنوبی افریقا کے خلاف 10وکٹیں حاصل کرنے پر نامزد کیا گیا اور فواد عالم کو جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکور کرنے کی وجہ سے اس کیٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 79 رنز کی بدولت امیدواروں میں شامل ہوئے جبکہ شاہین آفریدی کو بھارت کے خلاف تین وکٹیں لینے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی سی بی نے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیٹیگری کے لیے بھی چار امیدوار نامزد کیے ہیں جن میں ارشد اقبال، اعظم خان ، محمد وسیم جونیئر اور شاہنواز دہانی کو نامزد کیا گیا ہے۔ویمنز کرکٹر آف دی ایئر کے لیے بھی 4 کھلاڑی نامزد ہوئی ہیں جن میں عالیہ ریاض، انعم امین، فاطمہ ثنا اور ندا ڈار شامل ہیں۔پی سی بی ایوارڈز کے لیے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے