English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جامعہ کراچی میں فی الفور مستقل وائس چانسلر کا تقرر کیا جائے، انجمن اساتذہ

کراچی (رپورٹ : حسن حماد) صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر نے مطالبہ کیا ہے کہ جامعہ کراچی مستقل وائس چانسلر کا تقرر نہ ھونے سے سنگین مالی بحران کا شکار ہے جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے بھی تیسری سہ ماہی شروع ھونے کے باوجود بھی ابھی تک  پہلی اور دوسری سہ ماہی کی گرانٹ کا اجراء نہیں کیا جاسکا۔

 انہوں نے کہا کہ عرصہ تین سال سے جامعہ کراچی مستقل وائس چانسلر سے محروم ہے جس کے باعث انتظامی امور بھی ایڈھاک ازم کا شکار ہیں۔ مالیاتی سال شروع ہونے کے باوجود جامعہ کراچی کا بجٹ ابھی تک سنڈیکیٹ میں پیش کرکے منظور نہیں کیا گیا اور نہ ہی اب تک یونیورسٹی سینٹ کا اجلاس بجٹ کی حتمی منظوری کے لیے بلایا گیا۔

 آئندہ مالی سال کی مالیاتی پالیسی بھی ہنوز سنڈیکیٹ میں پیش نہ جاسکی جبکہ انہوں نے کرونا کی وباء کے باوجود یونیورسٹی کی فیسوں میں ہوشرباء اضافے کو تعلیم کے لیے تباہ کن قرار دیا۔

 انہوں نے کہا کہ جہاں پوری دنیا میں کرونا کے بعد تعلیم میں واپسی کے لیے طلباء کو مختلف پیکجز اور سہولیات دی جارھی ہیں وھاں فیسوں میں حالیہ اضافہ غریب و متوسط طبقے کو تعلیم سے دور کردے گا۔

ڈاکٹر شاہ علی القدر نے کہا کہ  جامعہ کراچی  کے  اساتذہ کے سلیکشن بورڈز عرصہ دو سال سے زائد گزرنے کے باوجود تعطل کا شکار ہیں۔صدر انجمن نے کہا کہ جامعہ کراچی کا مالی خسارہ سنگین ھوچکا ھے لیب میں کیمکلز اور آلات سے لیکر فرنیچر اور تحقیق کے لیے گرانٹس کا اجراء بھی نہیں کیا جاسکا جبکہ ایوننگ، میڈیکل بلز کی بھی صورت حال ابتر ھے کئی کئی ماہ سے اساتذہ کو بلز ادا نہیں کئے گئے کہ جس کے باعث آئندہ سمسٹر میں ایوننگ پروگرام کا آغاز مشکوک ہوگیا ہے۔

 انہوں نے وزیر  اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ جامعہ کراچی میں فوری طور پر مستقل وائس چانسلر کا تقرر کیا جائے اور جامعہ کرا چی کی گرانٹس کا فوری طور پر اجراء کیا جائے تاکہ جامعہ کراچی کی گرانٹ کو ایڈھاک ازم سے بچا کر  انتظامی امور کو احسن طریقے سے سر انجام دیا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے