واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکامیں طوفانی طوفان کے باعث سڑکیں 20گھنٹے تک بند ہوگئیں ،جس کے باعث 90 کلو میٹر طویل گاڑیوں کی قطار لگ گئی اور سیکڑوں افراد راستوں میں پھنس گئے۔ متاثرہ افراد نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹوں میں بتایا کہ ان کی گاڑیوں کا ایندھن ختم ہونے والا ہے اور وہ کئی گھنٹوں سے بھوکے ہیں۔

