English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کسانوں نے مودی کا قافلہ گھیر لیا ، پنجاب میں جلسہ ناکام

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی کسانوں نے ریاست پنجاب میں وزیراعظم کو گھیر کر ان کا جلسہ ناکام کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ فیروز پور میں ہونے والی ریلی شدید بارش، خراب موسم اور سیکورٹی خدشات کے باعث منسوخ کی گئی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ریاستی حکومت نے وزیر اعظم کی انتہائی غفلت کا مظاہرہ کیا۔ نریندر مودی پنجاب کے ایک روزہ دورے کے تحت صبح خصوصی طیارے سے بھٹنڈا پہنچے جہاں گورنر بنواری لال پروہت اور ریاست کے وزیر خزانہ من پریت سنگھ بادل نے ان کا استقبال کیا۔طے شدہ پروگرام کے تحت انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے حسینی والا بارڈر پر یادگار جانا تھا،تاہم کسانوں کی تنظیموں نے ایک فلائی اوور پر راستہ روک دیا، جس پر وزیر اعظم کا قافلہ 20 منٹ تک وہاں پھنسا رہا۔ اس موقع پر قافلے کے ساتھ آنے والے اہلکاروں نے وزیر اعظم کی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا۔ بہت دیر انتظار کے بعد وہ بھٹنڈا ائر پورٹ واپس چلے گئے،۔ انہوں مقامی حکام سے کہا کہ اپنے وزیر اعلیٰ کو شکریہ کہنا کہ میں بھٹنڈا ائر پورٹ تک زندہ لوٹ پایا۔ ادھر وفاقی حکومت نے مودی کے پنجاب کے دورے کے دوران ریاستی حکومت سے غفلت کے مظاہرے پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ایک سال سے جاری کسانوں کے احتجاج کے باعث حال ہی میں مودی حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے تھے، تاہم مظاہرین نے وعدہ خلافی پر دوبارہ احتجاج شروع کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے