صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے یمن سے بھیجا گیا بم بار ڈرون تباہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان نے بتایا کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بدھ کی شام اسے حدیدہ کی بندرگاہ کے سامنے ایک آئل ٹینکر سے مسلح حملے کے بعد مدد کے لیے ایک کال موصول ہوئی تھی۔عرب اتحاد نے حدیدہ کی بندرگاہ کے مقابل خطے اور سمندری گزرگاہ پر ایک بڑے خطرے کی نشاندہی بھی کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یمنی باغیوں کی بارودی کشتیوں کی نقل و حرکت کی بھی اطلاع ہے اور ہم نظر رکھ رہے ہیں۔
The post سعودی فضائیہ نے حوثیوں کا بمبار ڈرون تباہ کردیا appeared first on Daily Jasarat News.
