English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا اور جاپان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے

القمر

ٹوکیو ؍ کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور آسٹریلیا کے درمیان دفاعی شعبے میں معاہدے پر دستخط کردیے گئے،جس کے بعد دونوں ممالک اتحادیوں کے طور پر عسکری حوالے سے ایک دوسرے کے مزید قریب آ گئے ہیں۔ یہ پیش رفت خطے میں چین کے اثر و رسوخ کے تناظر میں ہوئی ہے۔ اس پس منظر میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب اسکاٹ موریسن نے آن لائن اجلاس کے دوران دوطرفہ معاہدے پر دستخط کر دیے۔ معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے مابین عسکری شعبے میں تعاون زیادہ اور مشترکہ فوجی مشقیں آسان ہو جائیں گی۔

 

 

The post آسٹریلیا اور جاپان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے