English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئی دہلی میں امام مسجد اور نمازیوں کے خلاف مقدمہ درج

القمر

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت کی پولیس نے مقامی ہندو تنظیم کی درخواست پر امام مسجد اور نمازیوں سمیت سابق رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی ہندو تنظیم کی جانب سے کھلے مقام پر نماز پڑھنے کے خلاف دائر درخواست پر پولیس نے چابکدستی دکھاتے ہوئے سابق رکن اسمبلی محمد ادیب، امام مسجد اور نمازیوں کے خلاف زمین پر قبضہ کرنے اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی اآر میں مسجد کے امام مفتی سلیم کاشمی اور کمیٹی کے رکن عبدالحسیب سمیت 34 نمازیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ہندو تنظیم نے موقف اختیار کیا کہ سابق رکن اسمبلی محمد ادیب نے قبرستان کے لیے مختص جگہ پر قبضہ کر کے مسجد تعمیر کی، جس کے بعد اب وہاں باجماعت نماز ادا کی جارہی ہے۔ ادھر سابق رکن اسمبلی محمد ادیب نے اپنے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی سرکاری عہدے دار یا پولیس نے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام امن ، محبت اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے ۔

The post نئی دہلی میں امام مسجد اور نمازیوں کے خلاف مقدمہ درج appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے