English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کسی دیانتدار شخص کا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو عمران خان کے ساتھ آجائیں، علی محمد خان کا مشتاق احمد سے مکالمہ

اسلام آباد: وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد خان کو عمران خان کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے سینیٹ اجلاس میں منی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک کی نام نہاد خود مختاری سرنڈر ہونے کی دستاویز ہیں۔

مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کو گروی رکھا گیا، 40 ماہ میں روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی ہوئی، بعد میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اپنا بریف کیس اٹھا کر چلے جائیں گے۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے مشتاق احمد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کسی دیانت داری آدمی کا ساتھ دینا چاہتے ہیں تو عمران خان کے ساتھ آجائیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے گزشتہ ادوار میں روپے کی قدر میں سو فیصد کمی ہوئی جب کہ موجودہ دور حکومت میں روپے کی قدر میں 45 فیصد کمی ہوئی ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی دور میں مصنوعی طور پر روپے کی قدر کو مستحکم رکھا گیا، ہمیں روپے کو مصنوعی طور پر مستحکم نہیں رکھنا، اس وقت روپیہ اپنی اصل قدر پر کھڑا ہے، جیسے جیسے معیشت بہتر ہوگی روپیہ مستحکم کھڑا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے