English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صوبائی وزیر صحت پنجاب کی ڈاکٹر ہارون جہانگیر کو اسپتالوں کا دورہ کرنے کی ہدایت

لاہور:  صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندربلوچ نے ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کونیا پاکستان قومی صحت کارڈ کیلئے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون جہانگیر نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کیلئے منتخب 26  ڈی ایچ کیوز اور 9ٹی ایچ کیوز کا دورہ کریں گے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہپنجاب کے تمام خاندانوں کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل افراد پنجاب کے منتخب سرکاری و نجی اسپتالوں سے مفت علاج کی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندان صحت کی بہتر سہولیات حاصل کر کے حکومتی اقدام کو سراہا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ سیکرٹریز صحت سمیت تمام ذمہ دار افسران کو مختلف منتخب سرکاری ونجی ہسپتالوں میں دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے افسران مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں کا دورہ کر کے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے حامل خاندانوں سے طبی سہولیات کے بارے دریافت کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے