English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مدین� مسجد طارق روڈ کا �ر صورت میں د�اع کریں گے،جے یو آئی 

کراچی :جمعیت علماء اسلام ضلع جنوبی کراچی کے امیرشیخ الحدیث مولانا نورالحق نے کہاہے کہ مدینہ مسجد طارق روڈ کا ہر صورت میں دفاع کریں گے، اسلامی ملک میں حکومت کی اولین ذمہ داری اقامت صلاۃہے، انہدامِ مساجدنہیں،عوام کو مشتعل نہ کیا جائے،جے یو آئی مساجدکی چوکیداری کرے گی۔

 مولانا نورالحق مدینہ مسجد طارق روڈمیں علماء کرام اورمقامی شہریوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکررہے تھے،ان کے ہمراہ قاری نورالامین،مولانا نصیراللہ،عبدالحق مخلص بھی موجودتھے،شیخ الحدیث مولانا نورالحق نے مزیدکہا کہ مدینہ مسجد طارق روڈ میں ہزاروں نمازی اللہ کے حضور سربسجود ہوتے ہیں،دہائیوں سے قائم مسجد باقاعدہ نقشے منظور کروا کر بنی ہے،یوں یکلخت اس کو ڈھا دینے کا حکم بلاجواز اور ناجائز ہے، بنی گالا اور حیات ریزیڈنسی ریگولائز ہوسکتی ہیں تو اللہ کا گھر کیوں نہیں؟ مسجد کے تحفظ میں جانیں نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کو علم ہونا چاہیئے کہ جب کسی سوسائٹی کی پلاٹنگ ہوتی ہے تو اس پورے ایریا میں مساجد کے لیے بقدر ضرورت پلاٹس مختص نہیں کیے جاتے تو اس کی دوہی صورتیں ہوسکتی ہیں یاتو اس علاقے میں سرے سے مسجد نہ بنائی جائے ، کوئی نماز باجماعت نہ پڑھے مرد یا تو نماز ہی چھوڑ دیں یا پھر گھروں میں عورتوں کی طرح اپنی اپنی نمازیں پڑھیںیا لوگ اپنے طور پر کوئی جگہ حسب استطاعت نماز کے لئے مختص کردیں،اگر کوئی مسجد صرف اس لئے غیر قانونی ہے کہ اصل نقشہ میں اس کے لیے کوئی پلاٹ مختص نہیں تو اس طرح تو بڑی تعداد میں مساجد غیر قانونی ٹھہرجائیں گی،اسلامی جمہوریہ پاکستان میں حکومت کی مساجد کے حوالے سے اتنی بڑی غفلت کی سزا مسلمانان پاکستان کو کیوں دیجارہی ہے؟حکومت نے اب تک کتنی مسجدیں بنائی ہیں؟ پورے ملک میں ذاتی جائیدادیں ریگولائز ہورہی ہیں تو مساجد میں کیا مسئلہ ہے کہ ان کو شہید ہی کرناہی لازمی قراردیاجارہاہے، خدارا اس ملک کو انارکی کی طرف نہ دھکیلا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے