English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلہ دیش : انتخابات کے دوران فسادات‘ 10 افراد جاں بحق

القمر

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیش میں انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات میں 10 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلا دیش میں ہونے والے مقامی انتخابات کے پانچویں مرحلے میں 4 افراد ووٹوں کی گنتی کے دوران ،جب کہ 6 افراد پرتشدد واقعات کے دوران جاں بحق ہوئے۔ دن بھر مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر پرتشدد واقعات میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی حکام کے مطابق انتخابات کے دوران چند ایک واقعات کے علاوہ ملک بھر میں انتخابات پر امن رہے۔

 

The post بنگلہ دیش : انتخابات کے دوران فسادات‘ 10 افراد جاں بحق appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے