کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق 96 سالہ مہاتیر محمد دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور انہیں کوالالمپور کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم گزشتہ ماہ طبی معاینے کے لیے ایک ہفتے اسپتال میں رہے تھے،جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
The post ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد اسپتال میں داخل appeared first on Daily Jasarat News.
