ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی کمشنر کراچی سے ملاقات

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے ملاقات کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجانے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے سندھ میں کرکٹ کو فروغ اور خصوصا کراچی میں پی ایس ایل کے میچوں اور کرکٹ کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رمیز راجا نے اس موقع پر سندھ حکومت کا ماضی میں پی ایس ایل کے میچوں اور ویسٹ انڈیز سیریز میں بے پناہ تعاون کرنے پر پی سی بی کی جانب اظہار تشکر کیا اور کہاکہ پی سی بی کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل کے میچز اور آئندہ ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں بھی تعاون جاری رکھیں۔ اس موقع پر کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کا ہر فرد خصوصا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی دلی خواہش ہے کہ کراچی میں کرکٹ ، قومی اور بین الاقوامی مقابلے تسلسل کے ساتھ ہوں اور اس سلسلے میں حکومت سندھ اور کراچی شہری انتظامیہ بھرپور تعاون کرے گی جیسا کہ ماضی میں تعاون کرتے رہیں ہیں۔کمشنر کراچی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کو یقین دہانی کرائی کہ پی ایس ایل کے کراچی کے میچز میں سیکورٹی سمیت ہر قسم کا تعاون سندھ حکومت کی جانب سے ہوگا اورکراچی میں دوران میچز شہر کو سجانے میں بھی ماضی کی طرح کراچی انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے جنرل منیجر محمد ارشد خان بھی موجود تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں