ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشز میں دلچسپ صورتحال، بین اسٹوکس بولڈ ہونیکے باوجود ناٹ آئوٹ قرار

سڈنی(جسارت نیوز)ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔سڈنی میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلش ٹیم کے بلے باز بین اسٹوکس کریز پر موجود تھے اور انہوں نے کرس گرین کی بال کا سامنا کیا اور بولڈ ہوگئے۔میچ میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب گیندوں وکٹوں پر لگنے کے باوجود بین اسٹوکس ناٹ آئوٹ رہے۔کرس گرین کی گیند اسٹمپس پر لگنے کے باوجود بیلز نہیں گریں لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں کی اپیل پر امپائر پال رائفل نے اسٹوکس کو آئوٹ قرار دے دیا۔فیلڈ امپائر کی جانب سے آئوٹ دینے پر بین اسٹوکس نے ری ویو لیا جسے دیکھنے کے بعد امپائر نے گیند وکٹوں پر لگنے لیکن بیلز نہ گرنے کی وجہ سے انہیں ناٹ آئوٹ قرار دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں