میلبورن (جسارت نیوز) پاکستان کے نامور ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈ رنیڈ ووایسوف اے ٹی پی میلبورن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔ اے ٹی پی میلبورن ٹینس ٹینس ٹورنامنٹ کے میلبورن میں ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پاکستان نے اعصام الحق اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف قزاخستان کے آندرے گولوبیف اور ان کے کروشین جوڑی دار فرانکو سکگور کو ا سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7 (6-8) سے ہرا کر ٹاپ 4 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
