English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سڈنی ٹیسٹ، انگلیڈ کو فتح کیلیے 358رنزدرکار ، عثمان خواجہ کی سنچری

ایشز سیریز:انگلش وکٹ کیپرٹیسٹ کے چوتھے روز آسٹریلوی بلے باز کو آئوٹ کرتے ہوئے،چھوٹی تصویر میںعثمان خواجہ سنچری بنانے کے بعد داد وصول کرتے ہوئے

سڈنی (جسارت نیوز)ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 388 رنز کا ہدف دیاتھا۔ انگلش ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنالیے اور اسے جیت کے لیے 358 رنز درکار ہیں۔ زیک کرالی 22 اور حسیب حمید 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ ہفتہ کو سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 294رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اسے 122 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ جونی بیئرسٹو نے 113 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ جیک لیچ 10 اور اسٹورٹ براڈ 15 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی طرف سے اسکاٹ بولانڈ نے چار جبکہ پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے2۔2وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت دوسری اننگز 265 رنز 6 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر کے انگلینڈ کو جیت کیلئے 388 رنز کا ہدف دے دیا، عثمان خواجہ نے 101رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، یہ ان کی مسلسل دوسری سنچری ہے۔ کیمرون گرین 74 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ مارکوس ہیرس 27 ، ڈیوڈ وارنر 3 ، مارنس لابوشین 29 اسٹیون اسمتھ 23 اور ایلیکس کاری بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی طرف سے جیک لیچ نے چار اور مارک ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنا لئے ہیں اور اسے جیت کیلئے 358 رنز درکار ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے