English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بگ بیش، سڈنی تھنڈر نے میلبورن رینیگیڈز کو 129 رنز سے ہرا دیا

القمر

میلبورن (جسارت نیوز)آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر نے میلبورن رینیگیڈز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 129رنز سے ہرا دیا، گزشتہ روز میلبورن میں کھیلے گئے لیگ کے 40 ویں میچ میں سڈنی تھنڈر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ ڈینیئل سیمز نے 98 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، ایلیکس ہیلز 63 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے۔ کین رچرڈسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میلبورن رینیگیڈز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 14.2 اوورز میں 80 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، جیمز سیمور 25 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد حسنین نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ڈینیئل سیمز کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے