برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) نیٹو نے روس سے کہا ہے کہ وہ یوکرائن کے مسئلے پر بات چیت ہو یا پھر روسی جارحیت کی صورت میں جنگ ہو، دونوں کے لیے تیار ہے۔ یہ پیغام نیٹو وزرائے خارجہ کے جمعہ کے روز منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس کی جانب سے دیا گیا ۔ نیٹو سیکرٹری جنرل کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں وزرائے خارجہ نے اس مسئلے کے مختلف پہلوؤں کا تفصیل سے جائزہ لیتے ہوئے روس کے خلاف مختلف اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
