English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کا اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن ای وی ایم کے ذریعے کرانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور دیگرممبران سے ملاقاتیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات اپریل کے وسط میں ہوں گے جس میں ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ ہوگی، جس سے انتخابات شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے ای وی ایم کی تعداد بھی بتادی ہے، اگلے ہفتے الیکشن کمیشن کو مخصوص تعداد میں ای وی ایم فراہم کردیں گے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو اب عملی طور پر استعمال کرنے کی طرف جارہے ہیں، ای وی ایم سے الیکشن حقیقت بننے والا ہے۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے عملے کو تربیت کے لیے ای وی ایم مہیا کردی جائیں گی، وزارت سائنس وٹیکنالوجی ای وی ایم کے استعمال کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی، صاف اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ صاف شفاف انتخابات کی بات کرتے ہیں جو ای وی ایم سے ممکن ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں مسترد ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار تھی، ان ضائع شدہ ووٹوں کی تعداد وکٹری مارجن سے بھی زیادہ تھی جب کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج بھی تاخیرسے ملے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے