کرائسٹ چرچ(جسارت نیوز)کیوی بیٹر راس ٹیلر کو آخری میچ میں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی جانب سے زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر 37 سالہ راس ٹیلر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد اپنے کیریئر کا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلا جس میں انہیں کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی جانب سے زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ راس ٹیلر آخری میچ میں بیٹنگ کرنے آنے توگراؤنڈ میں موجود تمام کھلاڑیوں نے ایک قطار میں کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔دوسری جانب گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں نے بھی کھڑے ہوکر راس ٹیلر کا شاندار استقبال کیا جبکہ اس میچ کی پہلی اننگ میں وہ 28 رنز بناکر عبادت حسین کی گیند کا شکار ہوئے۔واضح رہے کہ کیوی بیٹر راس ٹیلر نے گزشتہ سال 30 دسمبر کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں 111 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں انہوں نے 7 ہزار 655 رنز اسکور کیے۔علاوہ ازیں راس ٹیلر نے 233 ون ڈے میچز میں 8 ہزار 581 اور 102 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 19 سو سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔
