اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں پکڑے جانیوالے 8 والیمز کو سامنے لایا جائے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ 8 والیمز میں پی ٹی آئی کے خفیہ بینک اکاؤنٹس اور فارن فنڈنگ کی تفصیلات ہیں۔
انہوں نے کہ کہ 8 والیمز کو خفیہ رکھنا قانونی طور پر جرم ہے، فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا مطلب ریکارڈ سامنے لانا تھا، چھپانا نہیں، الیکشن کمیشن دباؤ، درخواست یا دھمکی کو خاطر میں نہ لائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کو چھپانا عمران خان کے جرم کا واضح ثبوت ہے، پی ٹی آئی کے کھاتوں کا ریکارڈ بےنقاب ہوچکا۔

