کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پی سی رمیز راجا نے پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے لیے چار ملکی ٹی 20 سیریز کرانے کی تجویز پیش کر دی۔آسٹریلوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ اگلی آئی سی سی میٹنگ میں 4 ملکی ٹی 20سیریز کی تجویز پیش کروں گا جس میں پاکستان ، بھارت ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے تمام انتظامات کررہے ہیں، کینگروز کو پاکستان میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا، آسٹریلوی کرکٹرز کے حالیہ مثبت بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

