English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بینک الحبیب رشید ڈی حبیب گال� ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے �وگا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بینک الحبیب کا 11واں رشید ڈی حبیب میموریل نیشنل پروفیشنل گولف ٹورنامنٹ 8 ملین روپوں کی مجموعی انعامی رقم کے ساتھ کل سے کراچی گولف کلب میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان گولف فیڈریشن کے کیلنڈر میں بینک الحبیب کی جانب سے سال 2000 سے منعقد کردہ یہ گولف ٹورنامنٹ انتہائی اہمیت کا حامل مانا جاتا ہے۔ قومی گولفرچمپئن محمد شبیر اقبال اور ملک کے دیگر مایہ ناز گولفرز سمیت ملک بھر سے آئے ہوئے 100 سے زائد گولفرز 4روزہ ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ کراچی گولف کلب میں گولف کی ترویج کیلیے مقامی پروفیشنلز، سینیئر پروفیشنلز اور کراچی گولف کلب کے کیڈیز کے درمیان بھی 2 روزہ مقابلوں کا انعقادگزشتہ روز کیاگیا،ساتھ ہی اپیئرنس منی کے لیے خصوصی رقم مختص کی گئی ہے جو بہترین رینکنگ کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے