English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی انڈر 13 ،16 کرکٹ ٹورنامنٹس 14جنوری سے شروع �وں گے

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی انڈر 13 اور انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹس14 جنوری جمعہ سے بالترتیب کراچی اور ملتان میں شروع ہوں گے۔ دونوں ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر 270 نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔قومی انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ45 اوورز پر مشتمل ہوگا۔ ملتان میں شیڈول یہ ٹورنامنٹ 14 سے 25 جنوری تک کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے میچز 5 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ جہاں تمام 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی مجموعی طور پر12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔اسی طرح قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ 25اوورز پر مشتمل ہوگا۔ کراچی میں شیڈول اس ٹورنامنٹ میں 6 مختلف ٹیمیں شرکت کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے