
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو نے سندھ اسمبلی کے باہرد ھرنے کے بارہویں روز شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جماعت اسلامی اپنی ذات کے لیے دھرنا نہیں دے رہی بلکہ کراچی بچانے کے لیے جمع ہے ، کراچی منی پاکستان ہے ، جدوجہد کے ذریعے سے ہی اپنے حقوق حاصل کریں گے ، 12دن کی جدوجہد صرف اہل کراچی کے لیے نہیں سندھ بھر کے عوام کے لیے بھی ہے، ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم تعصب کے لیے نہیں محبتیں باٹنے نکلیں ہیں ،دھرنے کے شرکا نے مستقل مزاجی سے شرکت کرکے حکمرانوں کے عزائم کو خاک میں ملادیا ہے ، صوبائی حکومت لسانیت وعصبیت کی سیاست کر کے کراچی کے عوام کے حقوق غصب کررہی ہے ، کالے بلدیاتی قانون میں بلدیاتی اداروں کے تمام اختیارات سندھ حکومت نے لے لیے ہیں ، کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کالے بلدیاتی قانون کو مسترد کرتے ہیں ، جب میئر کو اختیارات اور وسائل نہیں ملیں گے تو مسائل کیسے حل ہوں گے ،گورکھ ہل سندھ کا بانی ہے لیکن سندھ حکومت نے اسے کوئی ترقی نہیں دی،صوبائی حکومت اپنے اختیارات کے لیے اٹھارہویں ترمیم کی بات کرتی ہے ، صوبائی حکومت بلدیاتی اختیارات کے لیے آئین کی خلاف ورزی کرتی ہے ،آئین کے آرٹیکل 140-Aمیں واضح طور پر موجود ہے کہ مالی ، انتظامی وسیاسی اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں ۔
