English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضلع جعفر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

القمر

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلو چستان کے ضلع جعفر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پو لیس کے مطابق واقعہ جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گاڑی پر اندھا وھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں د افراد داد اللہ بگٹی اور قویل احمد بگٹی موقع پر جاں بحق جبکہ دوافراد طارق علی اور قویل بگٹی شدید زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاع ملنے پر ڈیرہ اللہ یار پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی ۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیاجہاں دونوں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ کار سوار افراد کا تعلق بگٹی قیلے سے بتایا جاتا ہے جو سوئی سے جعفرآباد جارہے تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے واقعہ کامقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ۔کو ئٹہ میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز تھا نہ گوالمنڈی کی حدود میں پو لیس نے کارروائی کر تے ہو ئے 2ملزمان فرزاد خان اور محمد حسین سے ٹی ٹی پستول اور نا ئن ایم ایم پستول اور 9گو لیاں بر آمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے دونوں ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ کسٹمز گوادر نے پاکستان نیوی کی معاونت سے لسبیلہ ساحلی علاقے وندر ڈام کے کھلے سمندر میں کشتی سے 4 ہزار 600غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرکے 5اسمگلر وں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق اسمگلرز، شراب کی یہ کھیپ بیرونی ملک سے پاکستان اسمگلنگ کررہے تھے ، برآمد کی گئی شراب کی مالیت 7کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔ کلکٹر کسٹمز گوادر چودھری جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی جس کے لیے کسٹمز حکام کئی دنوں سے ریکی کر رہے تھے۔ اور اس عمل میں پاکستان نیوی کے اہلکار بھی بڑی مستعدی سے شریک رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے