English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا : 24 گھنٹے میں کورونا کے ساڑھے 13لاکھ کیس

القمر

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 13 لاکھ نئے کیس سامنے آگئے۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ دنیا کے کسی بھی ملک کے لیے روزانہ کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ دوسری جانب عالمی ادارئہ صحت کا کہنا ہے کہ یورپ کی نصف سے زائد آبادی اومیکرون سے متاثر ہوسکتی ہے۔ اگر یورپ میں وبا موجودہ شرح سے جاری رہی تو 2ماہ میں نصف سے زائد آبادی اومیکرون سے متاثر ہو سکتی ہے۔ ادھر فجی میں بھی کورونا سے 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے