English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی ونٹر کلب چمپئن شپ ایور شائن نے جیت لی

میرپور خاص: پی سی بی ونٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی امان اللہ ساند کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کررہے ہیں

میرپورخاص(بیورو رپورٹ)ایورشائن کرکٹ کلب پی سی بی ونٹر کلب کرکٹ چمپئن شپ سی سی اے میرپورخاص کی چمپیئن بن گئی ،فائنل میں وقاربلند کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے وقار بلند کرکٹ کلب کی ٹیم محض 88رنزپر ڈھیر ہوگئی، حمزء 41 اور عرفان وسان نے 18 رنز بنائے ایور شائن کے محمد کامران اور محسن ساند نے 4,4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے ایور شائن کی ٹیم نے مطلوطہ ہدف 10ویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، محمد وسیم 64رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ محسن ساند نے 18 رنز بنائے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن امان اللہ ساند اور سینئر کرکٹر ایڈوکیٹ جنید قائمخانی کا تعارف ٹورنامنٹ کو آرڈینٹر اور ہیڈ کوچ میرپورخاص محمد شہباز اقبال نے کھلاڑیوں سے کرایا اس موقع پر میر عارف ٹالپر،میر جاوید ٹالپر ،واحد حسین پہلوانی، کریم وسان،نعیم غوری، عاطف بلوچ، دائود خان،ذوالفقار وسان، عمران شیخ،شعیب بھٹی،آفتاب بلوچ، کے علاوہ شائقین کرکٹ بڑی تعداد میں موجود تھے، ٹورنامنٹ کے بہترین آلرائونڈر محمد سلیمان،بہترین بولر محمد آصف اور فائنل کے مین آف دی میچ محمدف کامران قرار پائے مہمان خاص نے ونر ٹرافی ایور شائن کے کپتان نبیل احمد اور رنر ٹرافی وقار بلند کے کپتان محمد سہیل کو دی اور کھلاڑیوں کو نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے