English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مدھومحمدن نے ایم پاک فٹ بال چمپئن شپ جیت لی

ایم پاک فٹبال چمپئن شپ کے اختتام پر صدر ایم پاک شیخ امتیاز کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کررہے ہیں،اس موقع پرعبدالکریم آڈھیا بھی موجود ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم پاک فٹ بال چمپئن شپ، مدھومحمدن نے ماڑی پور بلوچ کو ہرا کر اپنے نام کر لی۔ امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم اور گلشن ساکر کلب کے اشتراک سے ایم پاک فٹ بال چمپئن شپ کے فائنل میچ میں مدھو محمدن نے ماڑی پور بلوچ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی یوتھ ونگ کے نادر نبیل گبول جبکہ اعزازی مہمان ایم پاک کے صدر شیخ امتیاز حسین، گلوبل سیکریٹری سید ناصر وجاہت، نعمان احمدانی، گلشن ساکر کے چیف پیٹرن عبدالکریم آڈھیا تھے۔ نادر نبیل گبول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری میں فٹ بال بے حد مقبول ہے یہاں کا بچہ بچہ فٹ بال کھیلنے کا شوق رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ ایم پاک پاکستانی معیشت کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکاپاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے صدر شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستان میں اعلی پائے کے فٹ بال پلیئر موجود ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ فٹ بال کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے زیادہ ٹورنامنٹ منعقد کرائے۔ آخر میں چمپئن شپ جیتنے والی مدھو محمدن کی ٹیم کو مہمان خصوصی نادر نبیل گبول نے 50 ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم ماڑی پور بلوچ کو 20ہزار روپے اور رنر اپ ٹرافی دی۔ علاوہ ازیں شاندار پرفارمنس پر مدھومحمدن کے شاہ جہاں مین آف دی میچ قرار پائے جنہیں مختلف انعامات سے نوازا گیا۔ بیسٹ گول آف دی ٹورنامنٹ گلشن ساکر کے مدثر صابر، بیسٹ گول کیپر ماری پور بلوچ کے سمیر، بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ماڑی پور بلوچ کے جلیل اور 10گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر مدھو محمدن کے معین قرار پائے جنہیں انعامات اور شیلڈز کا تحفہ دیا گیا۔تقریب میں غیاث احمدانی، علی نواز، اعظم خان ودیگر بھی موجود تھے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے