English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان کے2بولرزٹاپ 10میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

پاکستان کے 2بولرزٹاپ 10میں شامل ہیں۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بولرز کی فہرست میں شاہین شاہ آفریدی اورحسن علی ٹاپ 10 بولرزمیں شامل ہیں۔ بولرز کی درجہ بندی میں پیٹ کمنز پہلے، روی چندرن ایشون دوسرے، کائیل جمیسن تیسرے، شاہین شاہ آفریدی چوتھے، کاگیسو ربادا پانچویں، جیمز اینڈرسن چھٹے، ساتویں جوش ہیزل ووڈ آٹھویں، نیل ویگنر نویں اور حسن علی دسویں نمبر پر ہیں۔بیٹرز کی رینکنگ میں مارنس لبوشین کانمبر پہلا ہے۔

جو روٹ دوسری،سٹیون اسمتھ تیسری،کین ولیسن چوتھی،روہت شرما پانچویں،ڈیموتھ کورونا رتنے چھٹی، ڈیوڈ وارنر ساتویں،بابر اعظم آٹھویں، ویراٹ کوہلی نویں اور ڈین ایلجر دسویں پوزیشن پر ہیں۔ فواد عالم17ویں، عابد علی19 ویں اور اظہر علی 23 ویں نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے